سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد ہونے والے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں پورے صوبے کی آواز بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 13 برس سے سندھ کے عوام مسائل کا شکار ہیں، میں گھوٹکی سے لیکر لاڑکانہ اور کراچی کے عوام کی آواز بنوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، عوام کے ٹیکس سے ہزاروں ارب سندھ کو ملتے ہیں اس کا جواب تو دینا ہوگا۔