نیب نے آغا سراج درانی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا۔
آغا سراج درانی گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
درخواست میں آغا سراج درانی نے موقف اختیار کیا کہ گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔
جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔
دوسری جانب نیب نے بیان دیا کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں اور یہ بھرتیاں آغا سراج درانی کی سفارش پر کی گئی۔