گللگت میں نلتر ونٹر فیسٹیول

پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ 28ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی۔پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے اولمپئین محمد کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگری کے دونوں طلائی تمغے اپنے نام کرلئے تاہم ان کی یہ کامیابی بھی اپنی ٹیم کو ٹرافی نہ دلا سکی۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز دونوں کیٹیگریز میں چاندی جبکہ ان کی ٹیم میں شامل زاہد عباس نے سلالم اور وقار جونئیر نے جائینٹ سلالم میں کانسی کے تمغے حاصل کر کے ا پنی ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔

جبکہ گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن نے آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن کے اسرار احمد اور بشارت نے بالترتیب طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ضیا الر حمٰن نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سرمائی کھیلوں کے سلسلے میں تیسری آئس ہا کی چمپئین شپ کے دلچسپ مقابلے بھی شائقین کی نگاہوں کا مرکز رہے۔

آئس ہاکی کے فائنل میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے ایک یک طرفہ مقابلے میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو سات کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چمپئین شپ جیت لی۔وادی نلتر میں جاری ان مقابلوں میں پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن، پنجاب، سندھ، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here