اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذخیرہ اندوزی پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج شام ہو گا، وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، ملک میں زخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here