اسٹاف رپورٹ

کراچی: سندھ اسیمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے استعفے کے بعد نئے قائد حزب اختلاف کی مقرری پر پی ٹی آئی اور تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ تاحال متعلق دستاویزات سندھ اسیمبلی سیکریٹریٹ میں جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکز میں پی ٹی آئی کی اتحادی ایم کیو ایم نے سندھ اسیمبلی میں قائد حزب اختلاف کی سیٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس ضمن میں حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مشترکہ قائد حزب اختلاف کے دستاویز پر پی ٹی آئی اور ایس ڈی اے کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے جا چکے ہیں لیکن ایم کیو ایم ایم کے اراکین کی جانب سے تاحال دستخط نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں متحدہ کو اور کچھ نہیں دے رہی ہے تو سندھ اسیمبلی میں قائد حزب اختلاف ان کا حق بنتا ہے وہ انہیں دے دیا جائے۔

اس وجہ سے سندھ اسیمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مقرری کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کے بعد حلیم عادل شیخ کی قائد حزب اختلاف کے طور پر مقرری فی الوقت اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here