سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت میں 23 فروری 2021 تک توسیع کردی۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کےخلاف محکمہ اطلاعات میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےنیب کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے23 فروری تک مہلت دے دی۔عدالت نےآئندہ سماعت تک شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت میں توسیع کردی۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری کہاں تک پہنچی؟۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شرجیل میمن کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق نئی انکوائری جاری ہےاورانکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے نیب کوانکوائری مکمل کرنے کیلئے23 فروری تک مہلت دیتے ہوئےآئندہ سماعت تک نیب سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here