اسلام آباد: اداکار عمرا ن اشرف نے انکشاف کیا ہےکہ شائقین ان کیلئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ وہ ڈرامہ "مشک”کے اختتام سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وہ اس ڈرامے کا جیسا اختتام چاہ رہے ہیں ویسا نہیں ہو پائے گا کیونکہ کوویڈ 19 کی وجہ اس ڈرامے کے کئی سین نہیں ہوسکے جس سے اس ڈرامے کا اختتام بہت متاثر ہوا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شائقین ان کیلئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے اس ڈرامے کے ذریعے کچھ مختلف دکھانے کی کوشش کی ہے جسے لکھنے میں انہیں ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here