کراچی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here