ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کس سے کریں، جعلی حکمرانوں سے بات نہیں کریں گے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں، استعفوں اور لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کرنے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہے، حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کے ساتھ قومی ڈائیلاگ خارج از امکان ہے، یہ جعلی اسمبلی ہے، اس کو وقت پورا نہیں کرنے دینا چاہیے، آئین و قانون کے دائرے میں حکمت عملی پر متوجہ ہیں، سینیٹ الیکشن کے بارے میں فیصلے متفقہ ہیں، قوم کو ووٹ کی امانت واپس ملنی چاہیئے، جنوری کا پورا ماہ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آج بنوں میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا، حکومت ہمارے مظاہروں کو نہیں روک سکتی، ملتان اور لاہور میں کوشش کی، لاکھوں کے اجتماع کو 4، 3 ہزار کا اجتماع ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ اندوہناک واقعہ ہے، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here