کراچی: ضلع غربی کے تینوں سب ڈویژنز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔
سب ڈویژن منگھوپیر، اورنگی اور مومن آباد کی مزید یونین کمیٹیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگیا۔
جبکہ اس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو 19جنوری تک جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سب ڈویژن منگھوپیر کی یوسی 5 سونگل اور یوسی 6 معمار آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ہو گا۔
سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی 6 معمار آباد اور یوسی 8 بلال کالونی لاک ڈاون کے فیصلے میں شامل ہیں۔
جبکہ سب ڈویژن اورنگی کی یوسی 10گبول کالونی اور یوسی 12 مجاہد آباد میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔
مذکورہ یوسیز میں لاک ڈاون کا فیصلہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے سامنے آنے پر کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here