پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس یکم جنوری 2021 کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں مرکزی قیادت کا اجلاس رائے ونڈ میں ہوا جس میں حکومت کے خلاف پہلے مرحلے کا احتجاج اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے، استعفوں، سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری استعفوں سے متعلق اپنا اپنا موقف سامنے رکھیں گے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے ملک میں حکومت مخالف جلسے جاری ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیراعظم عمران خان 31 جنوری تک مستعفی نہ ہوئے تو لانگ مارچ ہوگا۔

تحریک کی قیادت نے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here