آل راؤنڈر شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد ظفر گوہر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد شاداب کا ایم آر آئی اسکین جمعرات کو ترنگا میں کروایا جائے گا۔

شاداب کی ایم آر آئی کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔

شاداب خان 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں لہٰذا ٹیم مینجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here