امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ موجودہ امیگریشن اور پناہ گرین کی متعدد پابندیوں کو اگلے چھ ماہ میں ہٹائے جانے کی امید ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں جب ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں میں اسے واپس لینے کی آخری تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ اس پر عمل درآمد میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن ہر پابندی کو ختم نہیں کریں گے اور نہ ہی فوری طور پر موجودہ سیاسی پناہ گزین کے عمل کو روکیں گے کیونکہ اس سے امریکہ کی جنوبی سرحد پر پھنسے ہوئے 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ان امور پر میکسیکو کے صدر اور لاطینی امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ ہم اس کو بدتر نہیں اور بہتر بنا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔
بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے 100 دن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو منسوخ کردیں گے ، ان میں پناہ مانگنے والوں پر پابندی بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here