کراچی سمیت ملک بھر کے صحافیوں کا عظیم نقصان ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس عبدالحمید چھاپرا 2 مرتبہ پی ایف یو جے اور 5 مرتبہ کراچی پریس کلب کے صدر رہے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے ممتاز صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس کے سابق صدر عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی اور مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالحمید چھاپرا پاکستان کی صحافتی تاریخ کا ایک روشن باب تھے انہوں نے ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایسی ہر تحریک کے ہر اول دستے کے سالار رہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے دو مرتبہ صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے ملک میں صحافیوں کے حالات کار کو بہتر بنانے کیلئے جاری جدوجہد میں بھی اپنا حصہ ڈالا جبکہ کراچی پریس کلب کے 5 مرتبہ صدر اور ایک مرتبہ سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

اس دوران ملک کے سب سے بڑے پریس کلب کے وقار اور عزت پر کبھی حرف نہیں آنے دیا ان کے دور میں کراچی پریس کلب ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرتا رہا عبدالحمید چھاپرا تین کتابوں کے بھی مصنف تھے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ان کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سمیت کراچی اور ملک بھر کے صحافیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here