کراچی رپورٹ
محکمہ داخلہ
سندھ کابینہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور تمام کمشنرز کو سیشن 144 سی آر پی سی کے پاور سونپ دئے، یہ پاور سی آر پی سی میں ترمیم کرنے کے بعد ڈیلیگیٹ کئے گئے ہیں۔
سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی رلیف آرڈیننس 2020
اس آرڈیننس کے تحت 20 فیصد اسکول فی میں رعایت ہوگی، کوئی ملازم نوکری سے نکالا نہیں جائے گا، نجی سیکٹر میں کام کرنے والےملازمیں کی تنخواہ دینے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، آجر کو فائدہ دینے کیلئے کچھ کٹوتی کی بھی اجازت دی گئی ہے، تنخواہ کےسلیب نوٹیفائی ہونگے۔
آرڈیننس شیڈول ٹو کے تحت بجلی کے بل میں رعایت، اس میں رہائشی پانی کے ماہوار بل میں بڑی رعایت دی گئی ہے، گیس کھپت پر بھی رعایت دی گئی ہے، گھروں کے کرایوں میں بھی رعایت دی گئی ہے، کابینہ نے آرڈیننس کو منظور کر دیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کابینہ نے آرڈیننس گورنر کو بھیجنے کی منظوری دیدی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ