پاکستان کرکٹ ٹیم نے بدھ 16 دسمبر کو نیوزی لینڈ کےایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
آکلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔ٹی 20اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اورفزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ انھوں نےنیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔
پاکستان ٹیم ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبرکونیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی 20 سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے اورسیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
عماد وسیم نےبتایا کہ لڑکےاب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں،تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ اسٹیڈیم میں کراؤڈ ہوتواس کا اپنا ہی مزہ ہے۔عماد وسیم نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ کے میدانوں پر پاکستان کو سپورٹ ملےگی۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ سیریزنئےکھلاڑیوں کےلئےاپنی صلاحیتوں کےاظہار کا بہترین موقع ہے