اسٹاف رپورٹ
کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف – پاکستان کے ماہروں کی ٹیم نے جزیرہ استولا کا جائزہ لینے کے بعد جزیرہ استولا کے لئے انتظامی منصوبے پر زور دیا ہے۔
جزیرہ استولا کی ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے غوطہ خوروں کی ٹیم نے 4روزہ دورہ کیا۔
جزیرہ استولا کے ماحولیاتی جائزے میں حیرت انگیز انکشاف ،سمندری جنگلی حیات اورصحتمند قدرتی نظام موجود ہے۔
حیرت انگیز سمندری حیات اورصحتمند قدرتی نظام ،ڈبلیو ڈبلیو ایف نے تازہ ترین ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں۔
استولا جزیرے کے محفوظ ترین سمندری مقام پر کورال/مونگے کی رنگت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
چرنا جزیرے کے قریب مونگے/کورال کی کثیر آبادی میں بلیچنگ یعنی رنگت میں تبدیلی رپورٹ ہوئی تھی۔
جزیرہ استولا پر مونگے کی رہائشگاہوں کےقریب اہم اور نایاب مچھلیوں اور بڑی تعداد میں سمندری حیات کی موجودگی کا انکشاف ہواہے۔
جزیرے پرکثیرتعداد میں سبز کچھووں نے انڈے دے رکھے ہیں ، انڈوں سے بچے نکل کر سمندر میں جاتے بھی دکھائی دئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف- پاکستان نے استولا جزیرے پربہترین ماحولیاتی نظام کی موجودگی کی معلومات دینے پر اسکوبا ٹیم کی کاوشوں کوسراہا۔
جزیرہ استولا کو جون 2017 میں محفوظ سمندری مقام قرار دینا بہی شامل ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف – پاکستان پہلی قومی تنظیم ہے جس نے 1995 میں جزیرہ استولا کا جائزہ لینےکاآغاز کیا تھا۔
جزیرہ استولا پر بڑی تعداد میں نایاب پرندے اور متعدد اقسام کی نایاب سمندری حیات موجود ہیں۔
استولاجزیرہ نایاب مچھلیوں سے مالامال ہے اور مقامی افراد کا اہم ذریعہ معاش ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان استولا جزیرے کے دیرپا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی انتظامی منصوبے کامطالبہ کرتاہے
ڈبلیو ڈبلیو ایف نے چرنا جزیرےپر سمندری حیات کا تحفظ کرکےاسےملک کا دوسرا سمندری حفاظتی مقام قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here