کراچی (14 دسمبر 2020) کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسدعلی خان ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو ڈاکٹر وقاص روشن، ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض، تمام ڈپٹی کمشنرز اوردیگر افسران نے شرکت کی ۔ جبکہ مسیحی برادری کے نمائندے رکن صوبائی اسمبلی انتھونی نوید، فادر صالح ڈیگو Fr. Saleh Doieg اور دیگر مسحی رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے ۔اجلاس میں گرجا گھروں پر سیکورٹی ، گرجا گھروں کے اطراف صفائی اسٹریٹ لائٹس ٹریفک کی روانی اور دیگر سہولتوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ گرجا گھروں پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی یقینی بنایا جائے گا کہ اسٹریٹ لائٹس روشن رہیں، کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز پولیس اور پاکستان رینجرز اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ گرجا گھروں پر سیکورٹی اور صفائی کے ترجیحی اقدامات کریں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کرسمس مو قع پر گرجا گھروں پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اور اس موقع پر کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے گی ۔

کے الیکٹر ک کے نمائندے نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کرسمس کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کرسمس کے موقع پر کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے موثر اقدامات کریں گے اس سلسلہ میں مسیحی برادری کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بنائیں گے اور رابطہ مضبوط بنانے کے لئے واٹس اپ گروپ بنائیں گے اپنے اپنے دفاتر مین جائزہ مسیحی رہنماوں اور متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد کریں گے یقینی بنائیں گے کہ صفائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اقدمات مسیحی براداری کے نمائندوں کے رابطہ و تعاون سے کئے جائیں ۔

اور ان اقدامات سے انھیں آگاہ کریں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں دفاتر مین شکائتی مرکز قائم کئے جائیں گے تاکہ فوری نوعیت کی شکایا ت کا ازالہ کیا جا سکے ۔اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں خصوصی شکائتی مرکز قائم ہوگا جس پر کرسمس کے موقع پر مسیحی شہری اپنی شکایات درج کراسکیں گے شکائتی مرکز کمشنر کراچی کے کنٹرول روم میں 021-99205634 کے نمبر پر درج کرائی جاسکیں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here