بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اداکارہ چنڈی گڑھ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہیں ابھی تک کریتی سینن نے خود ایسی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن گزشتہ دنوں راجکمار راو کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے چنڈی گڑھ گئی تھیں۔ انہوں نے گزشتہ کل ہی اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ ان کی فلم کا ریپ اپ ہوگیا ہے اور وہ گھر واپس لوٹ رہی ہیں۔

کریتی سینن اپنی آئندہ فلم ’ممی’ میں سعی تمہانکر اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here