پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دینے کا فيصلہ کرليا، جس پر نواز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق بھی ہوگيا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درميان رابطے ميں فيصلہ ہوا کہ پيپلزپارٹی پہلے قومی اسمبلی، پھر پنجاب، خيبرپختونخوا، بلوچستان اسمبلی اور سب سے آخر ميں سينيٹ ميں استعفے جمع کرائے گی۔ استعفوں کی منظوری کے بعد سندھ حکومت چھوڑنے کا سوچا جائے گا۔
نواز شريف نے سندھ حکومت کو تحريک کی ريڑھ کی ہڈی قرار ديا۔
دوسری جانب پيپلزپارٹی ايم اين اے آغا رفيع اللہ نے استعفیٰ اسپيکر کے بجائے بلاول بھٹو کے نام لکھ دیا۔ آغا رفيع اللہ نے استعفے ميں مخاطب پارٹی چيئرمين کو کيا جبکہ رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا جاتا ہے۔
گزشتہ روز مسلم ليگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سيف الملوک کھوکھر نے اپنے استعفے مريم نواز کو جمع کروائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ايم) کی جانب سے حکومت مخالف جلسے جاری ہیں جبکہ پی ڈی ایم نے حکومت کو استعفیٰ دينے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے