پاکستان میں 70لاکھ افراد منشیات کے عادی بن چکے ہیں لیکن منشیات کے خاتمے کےلیے ملک میں اب تحریک چلائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں منشیات سے پیسہ بنانے والوں کو کوئی برا نہیں سجھتا تھا۔ ماضی میں کسی نے بھی منشیات کے خاتمےکا نہیں سوچا۔

عمران خان نے کہا کہ ناجائز طریقے سے کمائی گئی دولت سے کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات اور آئس ڈرگز کا استعمال قابل تشویش ہے۔ ،منشیات کے عادی افراد اپنے گھروالوں کی زندگی بھی تباہ کردیتےہیں۔

عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہے، صرف پولیس سے جرائم کی روک تھام کیلئے جدوجہد نہیں کی جاسکتی۔

عمران خان نے کہا کہ افغان کے دوران پہلی بار پاکستان میں منشیات کاسنا، ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here