نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی جس میں شامل 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔

مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے دی۔

چھٹے اور نویں روز کرونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والا ایک رکن ابھی یہی پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا۔ یہ رکن جمعرات تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرکے جمعرات کو کوئنز ٹاؤن پہنچے گا۔

قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا۔ مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف پر کرونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی۔

اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے اور ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here