پاکستان نےکرونا ویکسین کی دستیابی کے لئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نےبتایا ہے کہ وزارت صحت کوویکسین کی سہولت کے تحت گاوی کو دیگر ممالک کی طرح ویکسین کی دستیابی کے لئے درخواست جمع کروائے گی۔ویکسین کی دستیابی کے لیے گاوی کی جانب سے 17 نومبر کو درخواستیں لینے کا آغاز کیا گیا۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ شہریوں کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنانے کے لیے قائم اسپیشل ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان سفارشات کی منظوری ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل انٹگرینسی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں دی گئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہدایت کی ہے کہ محفوظ اور موثر ویکسین کی جلد از جلد دستیابی کے حوالے سے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں اور کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ کئیر ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here