پیپلز پارٹی کے سندھ سے ملتان جانے والے کارکنان اور قافلوں کو شاہ شمس تبریز ٹول پلازہ ملتان پر روک لیا گیا۔
اس حوالے سے نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نیازی سرکار پولیس گردی کے ذریعے ھمارے کارکنان کو روک کر ریاستی دھشتگردی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس منانا ھمارہ بنیادی جمھوری حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ سے قافلوں کو ریاستی جبر کے ذریعے روکنے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک بھر میں گلی گلی گو عمران گو کا نعرہ بلند ہو چکا ہے۔ آپ کو گھر جانا پڑے گا۔