اسٹاف رپورٹ

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبار شریف اور حمزہ شریف کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نےشریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا گیا تھا۔

اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔ یاد  رہےکہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں تھیں جن کی میت جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here