رپورٹ عبدالغفار منگی
کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن، پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ڈاکوں جیئند جاگیرانی کی بیوی اور انعام یافتہ 3 ڈاکو ہلاک ہوگئی ۔ جبکہ 5 سے زائد ڈاکوں زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جاگیرانی گینگ کے سربراہ جیئند جاگیرانی کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے ۔ پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
کندھ کوٹ ضلع بھر میں اغوا ہونے والے مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائی کیا گیا ہے جس میں پولیس کے فائرنگ سے انعام یافتہ تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوں جیئند جاگیرانی کا بیوی بھی جانبحق ہوگئی ۔ ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں 100 سے زائد پولیس کے کمانڈوز 300 سو سے زائد پولیس نفری کے ساتھ ڈاکو جیئند جاگیرانی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا ہے کہ جاگیرانی گینگ نے ایس ایچ او علی حسن بکھرانی رینجرز کے ڈی ایس آر کو شہید کیا تھا ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف بھرپور کاروائی کیا جا رہا ہے۔