پی پی رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گذشتہ 12 دن سے قرنطینہ میں ہیں، انہیں توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنا باعثِ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے توہین عدالت کے نوٹس سے تاثر پیدا ہوتا ہے کہ عدالتیں اور ان کی انا انسانیت سے دور ہیں۔

تاج حیدر کا کہنا تھا کہ قابلِ احترام عدالتیں جو نظیر قائم کر رہی ہیں، ان پر منصفانہ انسانی معاشروں میں عمل نہیں کیا جائے گا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ توہینِ عدالت کے نوٹس پر نظرِ ثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثر وزیر اعلیٰ کا حق ہے کہ وہ اپنی سرکاری ذمیداریاں شروع کرنے سے پہلے روبہ صحت ہو جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here