بکوٹ: نوید اکرم عباسی
یونین کونسل بکوٹ کے گاوں مولیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ھے مبینہ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے دو ٹیچرز میں وائرس کی تصدیق دونوں نے ایبٹ آباد جاکر اپنے ٹیسٹ کروائے اور گھروں کو چلے گئے جبکہ مبینہ ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کے علاوہ بھی اس سکول میں متعدد بچے اور استاد نزلہ بخار کے وائرس کا شکار ہیں عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ھے اور عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بچوں اور غریب عوام کو ایبٹ آباد آکر ٹیسٹ کروانے کے مشورے کی جگہ ہنگامی بنیادوں پر ٹیم مولیا بکوٹ نمبل کھن کلان میں بھیج کر ٹیسٹ کروائیں اور وباء کو پھیلنے سے روکیں بکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول کے ذرائع نے بتایا کہ ھم کسی بھی بیمار بچے کو سکول میں نہیں آنے دیتے جس بچے میں علامات ہوں اسکو واپس کردیتے ہیں اسکے باجود سکول میں کلاسیں بھی ہورہی ہیں ۔