رومانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کرونا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 10 مریض ہلاک ہوگئے۔

وزیر صحت نیلوتا تارو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت تشويشناک ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنيا بھر میں 13 لاکھ سے زائد اموات اور 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہيں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here