لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی، کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کیلبری کوئین اور فرزند زرداری گلگت میں فوٹو شوٹ کیلئے آئے تھے وہ مقصد پورا ہوگیا، اپوزیشن کی شکست نوشتہ دیوار تھی لیکن خجالت سے پچنے کیلئے دھاندلی کا راگ الاپتے رہے۔ انہوں نے کہا عوام نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ سٹیشنز پہنچ کر جاتی امرا کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن کا عجیب وطیرہ ہے کہ جس الیکشن میں کامیابی ملے وہ درست ورنہ دھاندلی کا واویلا، پاکستان کے عوام ماضی کے لٹیروں کو پہچان چکے ہیں اور امید کی واحد کرن وزیراعظم عمران خان کو سمجھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here