کھپرو: کھپرو کے قریب رہائشی، گلشنہ شر کو ان کے شوہر اور بھائی نے بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا۔
ان پر سیاہ کاری کا لزام تھا، ان کے والد محب شر پر برداری کے بااثر لوگوں نے دبائو ڈالا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو خود قتل کرے ۔
لیکن وہ اپنی بیگناہ بیٹی کو قتل کرنے کے بجائے دارلامان لایا۔ اس کے خبر کے ساتھ موجود گلشنہ شر کی ویڈیو میں وہ بتا رہی ہے کہ ان کو مارنے کیلئے ان کے والد پر سخت دبائو ہے، لیکن وہ مجھے قتل کرنے کے بجائے دارالامان لایا ہے۔
وہاں سے واپسی پر شوہر جمن شر نے لڑکی کے بھائی تاجو سے مل کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے کیس داخل کیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مقتول خاتون کے والد محب شر پر دبائو ہے کہ وہ مقدمے سے دستبردار ہوجائے۔ اور اسے گائوں بدر کردیا گیا ہے۔