Anti narcotics

ڈیرہ اسماعیل خان: محمد فضل الرحمان

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کی پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کی بڑی کارروائی بارہ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی آئس اور ہیروئن سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس ڈیرہ ریجن ڈاکٹر عید بادشاہ۔ ای ٹی او خالد خان خلیل۔ اسسٹنٹ ای ٹی او فہیم خان وزیر اور ایس ایچ او ایکسائیز فیصل خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈائریکٹر نارکوٹکس صلاح الدین کی ہدایت پر محکمہ نے منشیات فروشوں اور اسمیں ملوث بڑے مافیاز کے خلاف دائرہ تنگ کرنے پر سختی سے کام کیا جارہا ہے ۔

ای ٹی او کی جانب سے تھانہ کو اطلاع دی گئی کہ درابن کے راستہ منشیات کی بڑی مقدار پشاور سمگل کی جائے گی جس پر ایس ایچ او فیصل خان کی نگرانی میں تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ناکہ بندی کی اسی دوران دراذندہ سے آنے والی گاڑی نمبر سندھ D2065 کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیو نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تعاقب پر گاڑی کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی پنتالیس کلو گرام آئس اور پچیس کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے باڑہ کے رہائشی ملزم جاوید ولد عظمت خان سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا۔

عالمی منڈی میں اس منشیات کی مالیت بارہ کڑور روپےسے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اس کاروبار میں ملوث مزید بڑے مگر مچھوں کو بھی بےنقاب کیا جائے گا۔ ای ٹی او ایکسائیز خالد خان خلیل نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اپنی نسل کو اس عزاب سے بچائیں اور محکمہ سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہم اس لعنت کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here