مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچی ہیں جب کہ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

مریم نواز کی عدالت آمد پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع ہوگئی اور ان کی آمد پر نعرے بازی کی۔

احتساب عدالت کے جج نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا جس کے بعد مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے۔

مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی بھی دی۔

عدالت میں جیونیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے اور گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here