کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شان نے مشہور لوک فنکار شوکت علی کے بیٹے کو فون کرکے شوکت علی کا علاج حکومت سندھ کی جانب سے کرانے کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے شوکت علی کے بیٹے سے کہا کہ شوکت علی ملک کے اثاثے ہیں ان کا علاج گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کرا سکتے ہیں
اس علاج کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ آپ شوکت علی کو سندھ لے آئیں۔ یاد رہے کہ شوکت علی کا علاج پنجاب کے ایک اسپتال میں ہو رہا ہے۔