Saudi Arabia flag with Turkey flag, 3D rendering

سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا ہےکہ یہ ہر سعودی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترک مصنوعات، سرمایہ کاری، سیاسحت اور ہر چیز کا بائیکاٹ کردے۔

عرب میڈٰیا کے مطابق سعودی تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ ترک صدر طیب اردوان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے کے بعد عرب ممالک ترک کو ہدف بنارہے ہیں اور خطے کو عدم استحکام کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جن ممالک کے بارے میں بات کی جارہی ہے ان کا ماضی میں کوئی وجود نہیں تھا اور غالباً مستقبل میں بھی نہیں ہوگا لیکن خدا کی مرضی سے ہم ہمیشہ خطے اپنا جھنڈا لہرائے رکھیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق طیب اردون کے بیان پر سعودی تاجروں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

سعودی تاجروں نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہےکہ وہ ترک برآمدات سمیت ہر میدان میں ترکی کا بائیکاٹ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here