اس حوالے سے پیپلزپارٹی رہنماّوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلی نسلی عصیبت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نئی ایم کیو ایم ہے جو فاشزم پر چلتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا لسانی فسادات کا بیانیہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری فیصلے پر حکومت سندھ نظرثانی میں جا سکتی ہے۔