گلگت بلتستان: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے کہا الیکشن میں صرف پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی مدد لی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ میر افضل کا کہنا تھا ثابت کرینگے کہ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز الیکشن کرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، انتخابات بغیر فوج کے کرا کے ملک میں ایک مثال قائم کرینگے، نگران حکومت غیر جانبدار ہے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو کارروائی ہو گی، حساس حلقے میں فوج کی تعیناتی حالات کے مطابق عمل میں لائی جاسکتی ہے۔