صدرعارف علوی کے خلاف درخواست
اسٹاف رپورٹ
کراچی : ڈاکٹر عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت
درخواست گذار عظمت ریحان نے سندھ ہائی کورٹ میں دخل کردہ درخواست میں کہا ہے کہ عارف علوی نے 1977 میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی گئی،موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بھی عارف علوی کے خلاف حکم نامہ جاری کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے خود علویہ تبلغ ٹرسٹ کا "کوٹرسٹی” ظاہر کیا۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ہاکس بے پر نمک بینک کے دعوے میں خود کو "ٹرسٹی” ظاہر کیا۔
انیس سو ستہترسے عدالت میں زیر سماعت کیس میں تین بار عارف علوی نے حلف نامہ میں غلط بیانی کی عارف علوی نے جعلی دستاویزات جمع کراکر ہاکس نے 18 سو دس ایکڑزمین اپنے کے کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کرایا، صدر پاکستان عارف علوی کو نااہل کرنے کا حکم دیا جائے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گذار کے پیش نہ ہونے پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔