ایبٹ آباد: نوید اکرم عباسی
دنیا بھر کی طرح سرسبز پہاڑوں کی دھرتی گلیات سرکل بکوٹ میں بھی عالمی یوم سیاحت کے موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام رنگ دے گلیات مہم جاری نیشنل کالج آف آرٹس کے 75 سے زائدطلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔
ایبٹ آباد مری روڈ پر واقع بےرونق اور خستہ حال کیبن اور ڈھابوں کو مختلف رنگوں سے پرکشش بنایا جارہا ہے طلبہ اپنے فن خیالات اور ہنر سے ان ڈھابوں کو پرکشش اور دلکش بنانے میں مصروف ہیں۔
طلبہ اپنے خیالات اور آرٹ کے ذریعے ماحول دوست تصاویر اور پیغامات کو کنویس پر اتار رہے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا باعث بنیں گے،عالمی یوم سیاحت پر نتھیاگلی میں 30 سے ذائد مقامات پر طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ,ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق روڈ سائیڈ ان کیبنز کی تزئین انتہائی ضروری تھی اور ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائینگی۔