رپورٹ: ایم سومرو

کوئٹہ: نصیرآباد کے سیاسی وقبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی کی کال اور قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی سے گزرنے والی قومی شاہراہ و سیوریج لائن کی تباہ حالی شہری و علاقائی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی و جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
شہر میں مکمل شٹر ڈاون ٹائر جلا کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ۔
جبکہ ہزاروں مظاہرین کا دھرنا، مسائل کے حل تک احتجاج کو جاری رکھنے سمیت کوئٹہ و اسلام آباد تک دھرنا دینے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔
ریلی و جلسہ سے میر شوکت بنگلزئی، میر محمد بلال عمرانی، میر محمد وارث ابڑو، میر جمیل مینگل، حاجی رحمت اللہ بنگلزئی، رشید بلوچ، حافظ سعید احمد بنگلزئی، ڈاکٹر غلام سرور بلوچ، میر غلام حسین عرف سبزل خان رند، اور تاج بلوچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر اور علاقے کی عوام کے حقوق لے کر رہینگے شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ کی زبوں حالی کے سبب کئی حادثات پیش آئے جس کے سبب جانی و مالی نقصانات آج بھی جاری ہیں بازار سمیت شہر بھر میں تباہ حال سیوریج سسٹم اور لنک سڑکوکی خستہ حالی کے سبب ہر کوئی بری طرح متاثر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here