اسلام آباد: این سی او سی نے کل سے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دے دی، کل چھٹی سے آٹھویں کلاسز کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا صورتحال، تعلیمی ادارے مرحلہ وارکھولنے کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی میں وفاقی وزارت صحت اور صوبائی محکموں کے اعدادوشمار پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا پہلے مرحلے میں کھولے گئے اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، دوسرے مرحلے کے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر مراد راس کا کہنا تھا کل چھٹی جماعت سے 8 تک سکول کھول دیے جائیں گے، سکولوں سے کیسز نکلیں گے کیونکہ کورونا ختم نہیں ہوا، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے، اگر کورونا کا ایک کیس بھی نکلے گا تو سکول بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا نہیں جانتے سندھ نے کیوں سکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے کہا دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھول رہے ہیں، چھٹی سے آٹھویں تک تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال ہوں گی، تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، طلبا کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here