دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے والا ہے۔

واٹس ایپ میں اس فیچر کی آزمائش ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہورہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد صارفین کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

درحقیقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان سپورٹ کا فیچر بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے۔

اس فیچر میں مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here