اسٹاف رپورٹ
کراچی: کینجھر جھیل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے حوالے سے عدالت میں داخل درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں سیکریٹری ٹورزم، ایس ایس پی اور ڈی سی ٹھٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری سے استفسار کیا کہ آپ نے ایسے واقعات کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔؟
سیکریٹری ثقافت نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایس او پیز بنائی ہیں۔ایس او پیز پہلے سے ہی موجود تھیں، تاحال وہاں پر بوٹینگ پر پابندی ہے،جس بوٹ کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا وہ ٹورزم بوٹ نہیں تھی،بوٹ مچھلی کے شکار کیلئے تھی، ماہیگیر نے موقعے سے فائدے لیتے ہوئے لوگ سوار کیے۔ عدالت نے درخواست گزار کو رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔