مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: صحافی اور پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر سنگین غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ پنجاب کے علاقے تھانہ دینا میں درج کیا گیا ہے۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے حامی انصاف لائرز فورم کے ایک عہدیدار کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے۔
انصاف لائرز فورم کے صدر چوہدری نوید احمد ایڈووکیٹ جو کہ جہلم کے رہائشی ہیں کی درخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ یہ سب غداری کے زمرے میں آیا ہے۔
ابصار عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں قانونی راستہ اختیار کریں گے۔