لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں ڈی این اے کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی ملزم عابد کا ڈی اين اے ميچ ہوگيا ہے جبکہ ملزم کا ڈی اين اے جائے وقوع پر 3 مقامات سے ملا۔
پرانے ريکارڈ سے ملزم کا ڈی اين اے ميچ کرگيا ہے، ملزم نے 2013 ميں ماں بيٹی سے بھی بہاولنگر ميں زيادتی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کا شيشہ بھی عابد نے توڑا اور متاثرہ خاتون کے لباس سے بھی ملزم کا ڈی اين اے ملا جبکہ گاڑی پر بھی ملزم کے خون کے نمونے ملے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران 53 افراد کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے تھے۔
فرانس سے چھٹیوں پر پاکستان آئی خاتون کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم ملزمان نے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان بھی چھین کر فرار ہوگئے جس میں ایک لاکھ نقدی، زیورات اور ڈیبٹ کارڈ و دیگر دستاویزات شامل تھیں۔