لاہور: بجلی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں بھی سولر سسٹم لگایا جائے گا۔ 210 سرکاری ہسپتالوں میں بھی شمسی توانائی کے پینلز نصب ہوں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی توانائی کی ضروریات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں۔ پنجاب میں 51 فیصد توانائی گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی سیکٹر میں سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔