پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘یوٹیوب’ سے ایک بار پھر پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی، عریانی اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوٹیوب کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لیے مؤثر اور معتدل طریقہ کار اختیار کرے تاکہ پی ٹی اے کی درخواست پر غیر قانونی مواد کا پتا لگا کر اسے حذف کیا جاسکے اور پاکستان میں ایسے مواد کو ناقابل رسائی بنایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی مقامی قوانین کی تعمیل، سماجی اقدار اور یوٹیوب کے اپنے کمیونٹی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 28 اگست کو بھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یوٹیوب سے یہی مطالبہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here