امریکا کی نامور گلوکارہ آریانہ گرانڈے سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خاتون بن گئی ہیں۔
اگر انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 23 کروڑ 70 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔
لیکن خواتین میں کافی عرصے سے امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے سب سے زیادہ فالوروز رکھنے والی شخصیت ہیں اور اب گلوکارہ نے اس دوڑ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
آریانا گرانڈے کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 20 کروڑ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ آریانا گرانڈے کو شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔