مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز قافلے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔
عدالت پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نےکہا کہ مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا کیونکہ ہر چیز کی اپنی ٹائمنگز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تو سوچا تھا کہ حکومت اتنا نیچے آنے میں 5 سال لےگی لیکن حکومت نے اپنا جو نقصان پانچ سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر بیٹھی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے، ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے، وہ وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں لیکن میری نواز شریف سے ضد ہو گی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا واپس نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب اپنی اپنی نہیں سوچنی چاہیے بلکہ پاکستان کا سوچنا چاہیے۔