کراچی: کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اور کازوے پر ٹریفک جام ہوگئی، کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون سیزن کے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔
مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں سپیل پیر کی شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔